جو بھی تشدد کرےگا اُسے کچل دیا جائے گا :شیخ رشید کا دوٹوک اعلان

169

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا اب جب اپوزیشن پارٹیوں سے 172 ارکان اکھٹے نہیں ہو رہے تو یہ لوگ جتھے لے کر اسلام آباد پہنچ گئے ،ان کے پاس بندے اکھٹے نہیں ہو رہے ۔

شیخ رشید نےہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اپوزیشن اب راہ فرار اختیار کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں ،ان کے پاس بندے اکھٹے نہیں ہو رہے ان کو بہانہ چاہیے ،یہ لوگ فیس سیونگ ڈھونڈ رہے ہیں ۔

شیخ رشید نے کہا ہم نے ایم این ایز کو گرفتار نہیں کیا وہ اپنے شوق سے بیٹھے ہوئے ہیں ،پارلیمنٹ لاجز سے نکالنے کیلئے ان لوگوں کیساتھ ہم نے پانچ گھنٹے مذاکرات کیے ،لیکن ان لوگوں نے قانون کو ہاتھ میں لیا ۔

انہوں نے کہا ہم تمام اپوزیشن پارٹیوں کو بتا نا چاہتے ہیں کہ اگر کسی نے بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون ان کو ہاتھ میں لے گا۔

شیخ رشید نے کہا مولانا فضل الرحمن گرفتاری دیکر اپنی کمپنی کی مشہوری چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں کرینگے ،انہوں نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو دو ارکان اس وقت تھانہ میں بیٹھے ہیں وہ اپنے شوق سے بیٹھے ہیں ،اگر ان لوگوں نے پاکستان کی سڑکیں بند کرنے کی کوشش کی تو میں نے تمام آئی جیز کو حکم دیدیا ہے کہ راستے کھلے رکھنا آپ کی ڈیوٹی ہے ،اس لیے کوئی بھی شخص قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کرے ۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا اگر ان لوگوں کو پولیس پر اعتماد نہیں تو انہیں رینجرز ،ایف سی اور گاڑیاں بھی دے دیتے ہیں لیکن پھر ہمیں بعد میں یہ نہ کہیں کہ ان کے 12 بندے کم ہو گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.