عمران خان سوچیں آئی ایس آئی چیف نے ان کے ساتھ تصویر کیوں نہیں کھنچوائی؟ عامر لیاقت

146

 

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

 

عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسد عمر کو تنبیہ کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے ارکان کو دھمکیاں دینے سے باز رہیں ۔دونوں بھائی لڈوبٹورنے کھڑے ہیں ایک نواز شریف کا وفادار دوسرا شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار ہے۔

 

 

عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سوچیں آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے ان کے ساتھ تصویر کیوں نہیں کھنچوائی؟

 

 

انہوں نے اعلان کیا میں عدم اعتماد کے دن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔

تبصرے بند ہیں.