سپیکر پی ٹی آئی ارکان کو تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ نہیں دینے دیں گے: فواد چودھری 

177

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی کے ارکان کو تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دینے سے روکیں  گے۔ ہماری تیاری پوری ہے ہمیں 179 ارکان کی حمایت حاصل ہے اپوزیشن نے 172 ووٹ اسمبلی میں لے کر آنے ہیں۔ حکومت کی خواہش ہے 21 مارچ سے پہلے یہ سیاسی ڈرامہ ختم ہوجائے۔

 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں فواد چودھری نے کہا کہ  تسنیم اسلم نے بتایا نواز شریف کے دور میں ہدایات وزیراعظم ہاؤس سے ملتی تھیں۔ سابق ترجمان دفترخارجہ نے بتایا بھارت کیلئے کیا ہدایات ملتی تھیں۔

 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی،انہیں 172ارکان لانے ہیں۔ اپوزیشن اپنے بندے میڈیا کو دکھا دے۔  جہانگیرترین،علیم خان سےرابطے میں ہیں،ان سے بات چیت ہورہی ہے۔  آانہوں نے کہا رٹیکل 63 ون اےکےتحت یہ اختیارلیڈر آف پارٹی کا ہے۔

تبصرے بند ہیں.