ایاز صادق کیس میں وزیراعظم کو نوٹس جاری

19

 

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر ایاز صادق کی درخواست پر عمران خان، نادرا اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کر دئیے۔

 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 2013 کے عام انتخابات میں این اے 122 میں دھاندلی کے الزامات سے متعلق  سابق سپیکر ایاز صادق کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ایاز صادق نے مؤقف اپنایا کہ دھاندلی کے الزامات سے میری کردار کشی کی گئی، مجھے جھوٹا کہا گیا، میرے بارے میں انتخابات میں دھاندلی کا تاثر دیا گیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایاز صادق سے استفسار کیا کہ کیا اس کے بعد آپ الیکشن ہار گئے؟  جس پر لیگی رہنما نے کہا کہ نہیں، میں اس کے بعد بھی الیکشن جیتا، کبھی  الیکشن نہیں ہارا۔

 

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایاز صادق صاحب آپ بہت حساس ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ہتک عزت کا قانون بڑا واضح ہے، اگر آپ کی کردار کشی ہوئی تو ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ فریقین کو نوٹس  جاری کر دیئے ہیں، جلد اس معاملے کو سنیں گے۔

تبصرے بند ہیں.