عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو عبرتناک شکست ہو گی: مراد سعید

7

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید  نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں  اپوزیشن کو عبرتناک شکست ہو گی۔

 

 

وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے ،اپوزیشن کو  تحریک عدم اعتماد میں ایسی عبرتناک شکست ہوگی کہ 2028 تک سراٹھانے کے قابل نہیں  ہوں گے ۔

 

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے  اقتدار میں آتے ہی بتادیا  تھا ، یہ  چور مفادات کے لیے ایک ساتھ ہوں گے ، ان کی بدعنوانیوں کے باعث پاکستان گرے لسٹ  میں شامل ہوا ، اپوزیشن کا مہنگائی کا بیانیہ بھی شکست سے دوچار ہوا ۔

 

 

مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم    نے پیٹرول کی  قیمتوں میں کمی کردی تو ان کو  تکلیف ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی خارجہ پالیسی خود داری پر مبنی ہے۔

تبصرے بند ہیں.