عمران خان سامنے آکرمقابلہ کریں ، اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کریں: شہباز شریف

10

 

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان سامنے آکرمقابلہ کریں ، اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کریں۔

 

 

اسپیشل جج سینٹرل  لاہور کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئےشہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو انجام نظرآرہا ہے ، وہ خوفزدہ ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کرے، ہم سب جانتے ہیں اور اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرتے آ رہے ہیں۔

 

 

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان نے پونے 4 سال میں معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن نااہلی کی وجہ سے آج عوام مشکلات کا شکار ہیں، عوام کا فیصلہ ہے کہ ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جائے،  عوام کے فیصلے پر تحریکِ عدم اعتماد پیش کر دی گئی ہے۔

شہباز شریف نے مزید  کہا کہ غیر محتاط بیانات کشمیر کاز اور علما کاز کو  خراب کررہے ہیں جس سے ہماری ساکھ خراب ہو رہی ہے۔ یورپی یونین سے متعلق بیان  کا معاملہ بھی سب کے سامنے ہے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.