آصف زرداری سے پی ٹی آئی رہنما یار محمد رند کی ایک اور طویل ملاقات

195

 

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری نے  پی ٹی آئی رہنما سردار یار محمد رند سے ایک اور طویل ملاقات ہوئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان  رات گئے ہونے والی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ  تک جاری رہی جس میں سیاسی صورتِحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔

 

واضح رہے کہ سردار یار محمد رند کی آصف علی زرداری سے یہ گزشتہ 2 دن میں دوسری ملاقات ہے۔

 

آصف زرداری سے دو روز قبل ہونیوالی ملاقات کے بعد سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ  آصف زرداری سے ذاتی تعلق ہے، جب سیاسی شخصیات ملتی ہیں تو سیاسی گفتگو بھی ہوتی ہے، آئندہ بھی ملاقاتیں جاری رہیں گی۔

 

تبصرے بند ہیں.