وزیراعظم کا یورپی یونین سے متعلق بیان ، شوکت ترین نے بھی اعتراض کر دیا

16

 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے یورپی یونین سے متعلق بیان پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی  اعتراض کردیا ۔

 

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان سے برآمدات کا بڑا حصہ یورپ اور امریکہ کو جاتا ہے، وزیراعظم کو عوامی اجتماع میں   روس یوکرین جنگ کے معاملے پر یورپی یونین کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے تھا۔

 

 

وزیر خزانہ شوکت ترین نے عمران خان کے بیان کی تائید بھی کی اور کہا کہ کشمیر کے معاملے پر مغرب کے دُہرے معیار پر بات کرنا وزیراعظم کا حق ہے،  انہوں نے عالمی سطح پر اسٹینڈ لیا تاہم میرے خیال میں یورپی یونین سے متعلق عوامی اجتماع میں بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

 

 

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے میلسی میں جلسہ عام سے خطاب میں روس اور یوکرین جنگ کے معاملے پر یورپی یونین کے سفیروں کی جانب سے خط لکھنے پر شدید تنقید کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.