یون سوگ یول جنوبی کوریا کے صدر منتخب

17

 

سیول: سخت مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کے قدامت پسند رہنما یون سوگ یول ملک کے صدر منتخب ہوگئے۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت کے صدارتی امیدوار لی جائے مونگ نے شکست تسلیم کر لی۔ یون سوگ یول جنوبی کوریا کے پراسیکیوٹر کی حیثیت سے سابق صدور کے خلاف فعال رہے تھے۔

 

یون سک یول نے اپنی جیت کو ’عظیم جنوبی کوریائی عوام کی فتح‘  قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کیلئے روزگار پر توجہ دیں گے اور ضرورتمندوں کو فلاحی خدمات  بھی فراہم کریں گے۔

 

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے  یون سک کو  جنوبی کوریا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ْ

تبصرے بند ہیں.