لاہور میں برہنہ ڈاکو نے شہریوں کو لوٹ لیا

199

 

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے جہاں اسلام پورہ  کے علاقے میں نیم برہنہ  ڈاکو نے دو شہریوں کو لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں ڈکیتی کی انوکھی  واردات ہوئی جس میں قمیض نہ پہنے ہوئے  ڈاکو نے دو راہ گیروں  سے  موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی لو ٹ لی اور فرار ہو گیا۔

اس حوالے سے تاحال پولیس کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی شہریوں کی طرف سے پولیس کو شکایت درج کروائی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.