وزیر اعظم کا دورہ کراچی، ملاقات نہ ہونے پر عامر لیاقت ناراض

174

 

کراچی: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین وزیر اعظم عمران خان سے نالاں نظر آرہے ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹس کے ذریعے کیا۔

 

 

ملکی بدلتی سیاسی صورتحال کے دوران وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کراچی کا دورہ کیا جہاں اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور گورنر ہاؤس میں تقریب سے بھی خطاب کیا تاہم اس موقع پر عامر لیاقت کو مدعو نہ کیے جانے پر پی ٹی آئی رہنما نے شدید مایوسی اور ناراضی کا اظہار کیا۔

 

 

عامر لیاقت نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کراچی میں گورنر ہاؤس کی تقریب میں وزیراعظم ابھی خطاب کررہے ہیں تمام ایم این ایز اور ایم پی ایزُ موجود ہیں، مجھے نہیں بلایا گیا ، کوئی بات نہیں اللہ عمران خان کو سرخرو کرے، ہم کل بھی نظر انداز تھے آج بھی نظر انداز مگر یاد رہے ہماری نظر بھی ہے اور انداز کا تو کیا ہی کہنا!!‘

 

 

انہوں نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے  مزید  لکھا کہ ’ وزیراعظم صاحب اپنے لوگوں سے بھی مل لیں ، ایم کیو ایم والے 6 ہیں ہم 14، اور آپ مجھ سے تو ملنا ہی نہیں چاہتے شاید !حالانکہ آپ جانتے ہیں کہ مجھے آپ نے عضو معطل کی طرح ووٹ ڈالنے والا کراچی کا ایک فالتو ایم این اے سمجھ رکھا ہے،اب اسلام آباد ہی میں ملیں گے‘

تبصرے بند ہیں.