اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے اموات میں کمی آگئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح بھی کم ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سے چار مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 291 ہو گئی ۔جبکہ کورونا کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں مزید36 ہزار 241ٹیسٹ کیے گئے جس میں639افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 16 ہزار 789 ہو گئی۔
Statistics 10 Mar 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 36,241
Positive Cases: 639
Positivity %: 1.76%
Deaths :4
Patients on Critical Care: 707— NCOC (@OfficialNcoc) March 10, 2022
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار707مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
تبصرے بند ہیں.