وقت سے قبل تحریک عدم اعتماد کا ڈراپ سین ۔۔۔؟

93

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن والے صرف فیس سیونگ کیلئے تحریک عدم اعتماد لے کر آئے ہیں اور میرا خیال ہے کہ عنقریب اس تحریک کا ڈراپ سین ہونے والا ہے ۔

سینٹر فیصل جاوید نے کہا اپوزیشن کی طرف سے پیش کی گئی تحریک ہو سکتا ہے یہ وقت سے پہلے ہی واپس لے لیں کیونکہ ان کے پاس نمبرز پورا کرنا انتہائی مشکل ہے ،یہ 172 تو کیا صرف 72 نمبر پر ہی تتر بتر ہوجائینگے کیونکہ ان کے بہت سے مسئلے مسائل ہیں ۔

اگر کسی صورت یہ تحریک عدم اعتماد لے بھی آئے تو انہیں منہ کی کھانا پڑیگی ،اور ہوسکتا ہے اسی خوف کی وجہ سے یہ تحریک عدم اعتماد کچھ دنوں کے بعد واپس لے لیں ،فیصل جاوید نے کہا ہمارے ایم این ایز کو آفرز ہو رہی ہیں اور اس بات سے وزیر اعظم عمران خان بخوبی واقف ہیں ،ان کے پاس تمام معلومات موجود ہیں ۔

انہوں نے کہا موجود صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں کہہ سکتا ہوں اپوزیشن کی ناکامی یقینی ہو چکی ہے ،انشا اللہ

تبصرے بند ہیں.