اسرائیلی صدر اہم ترین دورہ پر ترکی پہنچ گئے ،وجہ سامنے آگئی

92

انقرہ :اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی صدر سرکاری دورے پر انقرہ پہنچے ،جہاں و ہ   ترک صدر رجب طیب اردوان سے ابتدائی ملاقات کریں گے , دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں یوکرین بحران، اور مختلف شعبوں میں باہمی دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال ہو گا ۔ کسی بھی اسرائیلی سربراہ کا 2007 کے بعد ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے ۔

 

صدر ہرزوگ نے ترکی میں اپنے 2 روزہ پروگرام کا آغاز جمہوریہ ترکی کے بانی   اتاترک کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے کیا ہے۔ بعد ازاں صدارتی کمپلیکس میں صدر رجب طیب ایردوان نے ایک سرکاری تقریب کے ساتھ ان  کا  استقبال کیا۔

 

ایردوان   اور ہرزوگ دونوں ممالک کے وفقد اور وان آن ون ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کریں گے،صدر ہرزوگ صدر ایردوان کی جانب سے  اپنے اعزاز میں دیے جانے والے سرکاری عشائیے میں شرکت کریں گے اور  اس کے بعد وہ  استنبول روانہ ہوں گے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.