کیا ایم کیو ایم پاکستان عمران خان کیساتھ ہے ؟خالد مقبول صدیقی نے دلچسپ جواب دیدیا

187

کراچی :ایک طرف جہا ں اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا شور شرابا ہے وہیں کراچی میں ایم کیو ایم نے بھی اپنا اہم فیصلہ سنا دیا ۔

وزیر اعظم عمران خان کی کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان سے اہم ملاقات ہوئی ،ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم نے دو اہم مطالبات بھی سامنے رکھ دئیے جس میں انہوں نے اپنے بند دفاتر کھولنے کا بھی اہم مطالبہ کیا ،ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نائن زیر و ہمارا ہے ہی نہیں تو ان سے اب کیا مانگیں ۔

ایم کیو ایم رہنمائوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ،صحافی کے سوال پر کیا ایم کیو ایم پاکستان وزیر اعظم عمران خان کےساتھ ہے کے جواب میں انہوں نے کہا اگر ہم وزیر اعظم کے ساتھ نہیں ہیں تو عمران خان وزیر اعظم نہیں رہتے ۔

تبصرے بند ہیں.