ن لیگ کا ترین گروپ سے رابطہ

55

 

لاہور: اپوزیشن کی وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد ملک میں سیاسی ہلچل عروج پر ہے، سینئر لیگی قیادت نے ترین گروپ کے مرکزی رہنما عون چوہدری سے رابطہ کر لیا ہے۔

 

ذرائع  کے مطابق  ہر لمحےملک کی  بدلتی سیاسی صورتحال میں  ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ن لیگ کی سینئر قیادت نے ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے اور ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

 

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی جانب سے رابطے کے بعد  ترین گروپ نے مشاورت کیلئے عون چوہدری کی رہائش گاہ پر اجلاس طلب کر لیا ہے۔

 

واضح رہے کہ ترین گروپ نے گزشتہ روز مائنس  عثمان بزدار کا مطالبہ کیا ہے تاہم اس حوالے سے حکمران جماعت کی جانب سے کوئی واضح فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گزشتہ روز وزیراعظم سے ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کرنے کی بھی آفر کی تاہم وزیراعظم نے عثمان بزدار کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.