وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد، ق لیگ کس کا ساتھ دے گی؟ واضح ہوگیا

317

 

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق)  کی قیادت سے حکمران جماعت تحریک انصاف کے تین وزراءکی دوسری ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

 

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق نے  اس اہم ملاقات میں پہلی بار  پی ٹی آئی حکومت کا ساتھ دینے پر نظرثانی کا اشارہ دے دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز3 حکومتی وزراء سے  ق لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الہیٰ اور طارق بشیرچیمہ کی دوسری ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران ق لیگ نے واضح کیا کہ اگر پی ٹی آئی کے اپنے ہی  ارکان فلورکراسنگ کرکے اپوزیشن کی حمایت میں سامنے آگئے تو پھر  حکومت کا مزید ساتھ دینا مشکل ہو جائے گا اور ہم اپوزیشن کیساھ جانے پر مجبور ہوں گے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے واضح مؤقف پر حکومتی وزراء کا کہنا تھا کہ اگر ایسی صورتحال ہوئی اور حکومت کے اپنے ارکان وفاداریاں بدلتے ہیں تو آپ کو بھی نہیں روکا جائے گا۔

 

 

تبصرے بند ہیں.