’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ بلاول بھٹو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل

323

 

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایک ویڈیو  سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے وائرل ہو رہی ہے اور ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے حکومت مخالف عوامی مارچ کے دوران بلاول بھٹو جوش  خطابت میں ایسی غلطی کر بیٹھے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی بن گیا ۔

عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو انتہائی پر جوش نظر آرہے تھے اور حکومت پر شدید تنقید جاری رکھی ہو ئی تھی اسی دوران انہوں نے  ٹانگیں کانپ رہی ہیں کو  ’اسلام آباد میں کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ کہہ دیا جس کا کلپ ٹوئٹر پر وائرل ہو گیا۔

 

 

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلاول بھٹو کی اس غلطی کا کلپ شئیر کیا۔

تبصرے بند ہیں.