پشاور: خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے قصہ خوانی بازار کی کوچہ رسالدار مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ملوث تینوں دہشت گرد آپریشن میں مارے گئے ہیں۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور قصہ خوانی بازار کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ملوث تینوں دہشت گرد آپریشن میں مار دئیے گئے ہیں جبکہ خودکش حملہ آوور کے دو مرکزی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کوچہ رسالدار دھماکے میں ملوث نیٹ ورک میں شامل تینوں دہشت گردوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، دہشت گرد عبدالواجد عرف غازی عثمان ڈاکٹر ستنام سنگھ ، امن کمیٹی ممبر، اے ایس آئی امیتاز عالم پر حملوں میں ملوث تھا، اور غازی عثمان کوچہ رسالدار دھماکے میں براہ راست شامل تھا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مظفر شاہ عرف خالد کوچہ رسالدار دھماکے سمیت ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر تھا، پشاور نیٹ ورک میں شامل تیسرے دہشت گرد کی بھی شناخت ہو گئی ہے اور یہ تینوں دہشت گرد پشاور کوچہ رسالدار سمیت دیگر دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔
تبصرے بند ہیں.