ایپل نے سستا ترین آئی فون متعارف کروا دیا

182

 

کیلی فورنیا: امریکہ کی  معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے سستا ترین آئی فون ’ایس ای تھری‘ کے نام سے متعارف کرو ادیا ہے۔

 

آئی فون کے ’ایس ای تھری ‘ موبائل کا ذیزائن آئی فون 8 جیسا بنایا گیا ہے   جبکہ اس میں A-15 بایونک فائیو جی چپ سیٹ دیا گیا ہے جو کہ  ایپل آئی فون 13 اور آئی فون 13 پرو میں بھی استعمال ہوا ہے ۔ فور کور جی پی یو کے ساتھ یہ آئی فون 8 سے دو گنا زیادہ تیز ہے۔فون کا بیٹری ٹائمنگ گیمنگ کے شوقین افراد کیلئے بہترین ہے ۔

 

 

4.7 انچ اسکرین سائز  اور 12 میگا پکسلز کیمرے کے ساتھ اس نئے آئی فون میں پلاسٹک کی جگہ ری سائیکل میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے۔جبکہ زبردست بیٹری لائف کے ساتھ ساتھ اس فون کو   ٹچ آئی ڈی کے ساتھ ہوم بٹن اور فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے۔

 

اس کے علاوہ اس آئی فون میں 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

 

 

آئی فون کی جانب سے متعارف کرائے گئے اس نئے  فائیو جی فون کی قیمت 429 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے  جو  76 ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.