بینو قادر سیریز : کراچی ٹیسٹ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے سپورٹنگ وکٹ تیار

21

 

کراچی: پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے  درمیان تاریخی  بینو قادر سیریز کے  کراچی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے سپورٹنگ وکٹ تیار کی گئی ہے تاکہ میچ نتیجہ خیز ثابت ہو سکے۔

 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوسرے ٹیسٹ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے سپورٹنگ وکٹ تیار کی گئی ہے جو بیٹرز اور باؤلرز دونوں کیلئے ساز گار ثابت ہو گی۔

 

 

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ کیلئے  بدھ کو کراچی پہنچیں گی اور  کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں  جمعرات اور جمعہ کو صبح 11:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک  پریکٹس سیشنز  ہونگے۔

 

واضح رہے سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 12مارچ سے کراچی میں شروع ہو گا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 21مارچ سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔

 

یاد رہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تاریخی سیریز کاپہلا ٹیسٹ میچ  راولپنڈی میں کھیلا گیا جو بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا۔

 

 

تبصرے بند ہیں.