ڈی چوک میں کھڑے ہو کر آصف زرداری کی للکار ،حکومت کیخلاف بڑا اعلان 

33

اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈی چوک پر کھڑے ہو کر حکومت کو للکارتے ہوئے کہا عمران خان سرکوں پر آئو تو سہی دیکھیں گے کون خطرناک ہے ،عمران خان کو بہت جلد باہر نکالوں گا ۔

سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے عوامی لانگ مار چ سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ  اپنے دشمنوں اور اپنے پیارے جیالوں دونوں کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں،ا ب وقت آگیا کہ ہم آگے بڑھ کر ناکام وزیر اعظم کونکالیں اور اس کی جگہ کسی شریف آدمی کو بٹھائیں جو ملک چلا سکے اور ہم اس کی مدد کریں ۔

آصف علی زرداری نے کہا سب جماعتیں مل کر مائنس سلیکٹڈ کرینگی اور ہم عمران خان کو بہت جلد باہر نکالیں گے ،اسلام آباد ڈی چوک میں کھڑے ہو کر آصف زرداری نے حکومت کو للکارتے ہوئے کہا کہ عمران خان اب تم باہر آئو تو سہی دیکھیں کون کتنا خطرناک ہے ،انہوں نے کہا اگرا ب بھی ہم نے سلیکٹڈ کو رہنے دیا تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگی ۔

انہوں نے کہا  پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور یہ ہے کہ عوام اور غریبوں کی خدمت کرنا ہے۔ میں اور بلاول مل کر عوام کی خدمت کریں گے، ہم نے بی بی اور گڑھی خدا بخش سے وعدہ کیا تھا کہ ہم زندگی بھر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ ہم عوام کو ان کی تکلیف سے نجات دلائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.