تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی ایم کیو ایم پاکستان نے اہم فیصلہ سنا دیا

74

کراچی :وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی حکومت کی دوسری بڑی اتحادی جماعت نے سینٹ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا سینیٹ میں ہونے والے الیکشن میں حصہ نہ لینے فیصلہ کر لیا  ،ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی اجلاس میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا ۔

واضح رہے تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کی نا اہلی کی وجہ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے،تحریک انصاف نے اتحادی جماعتوں سے بھی سینٹ انتخابات میںحصہ نہ لینے کی درخواست کی ہے،آغا ارسلان سینیٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار تھے، خیال رہے کہ دوہری شہریت کے باعث فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دینے پر نشست خالی ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اتحادی ایم کیوایم اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنماؤں سےبھی رابطہ کیا ہے۔

اجلاس میں ملک کی موجود ہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،رابطہ کمیٹی میں سندھ کے شہریوں اور بالخصوص کراچی کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا گیا ۔

واضح رہے اس وقت اسلام آباد میں سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ چکا ہے ،مولانا فضل الرحمن ،آصف زرداری اور شہباز شریف کی مشترکہ پریس کانفرنس نے حکومتی حلقوں میں ہلچل مچا رکھی ہے۔

حکومت کو اس وقت جہاں اپنے اتحادیوں کی ضرورت وہیں ایک کے بعد اتحادی جماعت کا حکومت کیخلاف فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کیلئے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کر رہے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.