اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ نے ڈی چوک کو اب بلاک کرنے کا اعلان کرد یا ،دی چوک کی جانب رواں دواں عوامی قافلے کو پولیس کی طرف سے روکنے پر پاکستان پیپلزپارٹی نے اب ڈی چوک بلاک کرنے کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کاعوامی مارچ جو کہ اسلام آباد ڈی چوک کی طرف رواں دواں تھا ،پولیس نے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دیں جس کے بعد پیپلزپارٹی کے کنٹینر سے اعلان کیا گیا کہ انتظامیہ کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے بعد اب ہم ڈی چوک کو بلاک کرنے لگے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق عوامی مارچ ڈی چوک کی جانب رواں دواں تھا، پیپلز پارٹی کے مطابق عوامی مارچ کے ایک بڑے قافلے کو اسلام آباد پولیس نے روک لیاجس کے بعد انتظامیہ پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ مکمل قافلے کے بغیر آگے نہیں بڑھیں گے ،پیپلزپارٹی کا قافلہ ایکسپریس وے سے قبل دیگر ساتھیوں کے انتظار میں رکا رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے اس وقت ڈی چوک میں جلسے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.