اپوزیشن نے وزیراعظم پاکستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

42

اسلام آباد: اپوزیش نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے کیساتھ ہی وزیراعظم پاکستان عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد بھی جمع کرا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن رہنماءمریم اورنگزیب، شازیہ مری، سعد رفیق، نوید قمر، رانا ثناءاللہ، ایاز صادق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کیلئے گئے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر 86 ارکان کے دستخط ہیں۔
اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اور ایک اتحادی جماعت کی حمایت بھی موجود ہے جبکہ تحریک عدم اعتماد پر مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ارکان کے دستخط ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں نواز شریف نے تحریک عدم اعتماد لانے کی باقاعدہ منظوری دی جس کے بعد اپوزیشن نے آج ہی تحریک جمع کرانے کیلئے پہنچے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران (ن) لیگی ارکان سے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر دستخط لئے گئے جبکہ شاہد خاقان عباسی نے اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے (ن) لیگی ارکان اسمبلی کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی۔
لیگی قیادت نے تمام ارکان کو ابتدائی طور پر اگلے 20 دن تک اسلام آباد میں قیام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 3 ہفتے انتہائی اہم ہیں لہٰذا اسلام آباد سے غیرحاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.