پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ، بلاول بھٹو دوران خطاب آبدیدہ ہو گئے

132

 

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گوجر خان میں عوامی مارچ کارواں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت میں عوام کو درپیش مشکلات بیان کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔

 

پی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلاول بھٹو حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو ہونے والی پریشانیوں کی فہرست دیتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

اپنے خطاب میں بلاول بھٹو نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو مکمل کرنے اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مالی بحران پیدا کیا۔پی پی پی چیئرمین نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام غلط مالیاتی پالیسیوں اور نااہلی کی قیمت بجلی کے مہنگے بلوں، اشیائے ضروریہ کی آسمان کو چھوتی قیمتوں اور مسلسل بڑھتے ہوئے طبی بلوں کی صورت میں چکا رہے ہیں۔یہ نااہل حکومت صرف امیر لوگوں کو ریلیف دیتی ہے اور غریب عوام پر بوجھ ڈالتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.