علیم خان سے گورنر سندھ اور فواد چوہدری کی ملاقات، وزیراعظم کا پیغام پہنچایا

31

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءعلیم خان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا پیغام ملنے کے بعد جہانگیر ترین سے مشاورت تک کا وقت مانگ لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے علیم خان سے ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا پیغام پہنچایا۔ 
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علیم خان کو وزیراعظم سے ہوئی ملاقات سے آگاہ کیا جبکہ علیم خان نے جہانگیر ترین سے مشاورت تک وقت مانگ لیا۔ 
دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پنجاب میں سردار عثمان بزدار کی جگہ علیم خان کو وزیراعلیٰ بنائے جانے کے قوی امکانات ہیں جبکہ کئی سینئر وفاقی وزراءبھی اس تبدیلی کے حامی ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ نے وفاق میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے بھرپور حمایت کا عندیہ بھی دیا ہے اور اپوزیشن کو اس ضمن میں کسی بھی طرح کی کوئی یقین دہانی نہیں کروائی گئی۔ 
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے وزیراعظم کو علیم خان اور ترین گروپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا تجویز دی ہے اور پنجاب میں اب حکومت خود ہی تبدیلی لائے گی۔ 

تبصرے بند ہیں.