کئی اہم وفاقی وزراءبھی عثمان بزدار کی تبدیلی کے خواہش مند

33

لاہور: پنجاب کے بعد مرکز میں بھی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تبدیلی کی باتیں ہونے لگی ہیں اور کئی اہم وزراءکسی اور کو وزیراعلیٰ بنانے کے خواہش مند ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری پنجاب کی وزارت اعلیٰ میں تبدیلی کے سب سے بڑے حامی ہیں جبکہ کئی اہم سینئر وزراءنے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عثمان بزدار کو تبدیل کرتے ہوئے کسی اور کو وزارت اعلیٰ سونپ دیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، اور پرویز خٹک بھی عثمان بزدار کو تبدیل کئے جانے کے حامی ہیں اور ان کے علاوہ عمران اسماعیل بھی پنجاب میں پارٹی کے کسی ایسے رہنماءکو وزیراعلیٰ دیکھنے کے خواہش مند ہیں جو خاصا متحرک ہو۔ 
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزرا ءپنجاب کی وزارت اعلیٰ میں تبدیلی سے متعلق وزیراعظم کو اپنی رائے سے آگاہ کریں گے جبکہ وزیراعظم تمام سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.