تحریک انصاف نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے دل سے کام کیا: وزیراعظم

13

 

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے دل سے کام کیا،ہماری حکومت خواتین کو پاؤں پر کھڑا کرے گی۔

 

اسلام آباد میں عالمی یوم نسواں کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری کامیابی کے پیچھے میری والدہ   تھیں ، والدہ مجھے ہوم ور ک نہ کراتیں تو کبھی نہ پڑھ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کا 98 فیصد خواتین کے ذریعے لوگوں تک پہنچایا ،سوچتا تھا اللہ نے موقع دیا تو سب سے پہلےخواتین کو بااختیار بناؤں گا ،ہماری حکومت نے اپنے دور میں خواتین کو بااختیار  بنانے کیلئے دل سے کام کیا ہے۔

 

ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  مشرف جیسے ڈکٹیٹر نے بھی گھٹنے ٹیک کر  انہیں این آر او دےد یا ،تاہم انہوں  نے  ایک بار پھر واضح  کیا کہ آپ کے سامنے جو آدمی کھڑا ہے وہ کبھی این آر او نہیں دے گا ، جب تک زندہ ہوں این آرا و نہیں دوں گا ۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ طاقتور کو سزا نہ دینے سے معاشرہ تباہ ہو جاتا ہے ، یہاں طاقتور قانون کے نیچے نہیں آنا چاہتا  بلکہ طاقتورچوری کرکےلندن میں بڑےبڑےمحلات خریدلیتاہے،سائیکل چوروں کوہم جیلوں میں ڈال دیتےہیں۔طاقتور چور لندن میں محلات خرید سکتا ہے ،چھوٹا چور تو بیل چوری کرتا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.