ویمن ورلڈ کپ: پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

111

 

ویلنگٹن: نیوزی  لینڈ میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلوی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو  شکست سے دوچار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین ویمن ٹیم نے 191 رنز کا ہدف 34 ویں  اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، آسٹریلیا کی طرف سے ایلیسا ہیلی نے سب سے زیادہ 72 رنز بنائے۔

قبل ازیں آسٹریلیا  نے ٹاس جیت  کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان ویمن ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے، کپتان بسمہ معروف 78 اور عالیہ ریاض 53 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ جمعے کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

تبصرے بند ہیں.