علیم خان خود وزیراعظم عمران سے ملاقات کریں گے: گورنر سندھ

26

 

اسلام آباد:  گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچ گئے  ہیں.

 

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل  وزیراعظم عمران خان کی جانب سے علیم خان اور جہانگیر ترین کو منانے کے ٹاسک  سونپے جانے کے مشن  پر ہیں اور علیم خان سے مذاکرات کے بعد  فواد چوہدری کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچ گئے ہیں۔

 

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ کہ علیم خان خود بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے،  آج بیٹھ کر چیزوں کو ہینڈل کر لیں گے۔

 

گزشتہ روز علیم خان سے مذاکرات کے بعد عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ  علیم خان، جہانگیر ترین اور باقی دوست پارٹی کا اثاثہ ہیں، وہ آج بھی پارٹی اسے اتنی محبت کرتے ہیں جتنی کل کرتے تھے،عمران خان کیلئے ان کے دل میں اتنی ہی محبت ہے جتنی کل تھی۔ انہوں نے کہا کہ  نہیں لگتا کہ کوئی ایسی مجبوری یا دوری اتنی ہو جائے کہ قریب بھی نہیں آ سکیں،
تھوڑی ناراضگی کسی معاملے پر ہو جاتی ہے،ان معاملات کو حل کر لیں گے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.