وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کیلئے تیار

276

 

لاہور : مسلم لیگ(ق) نے  علیم خان کا نام بطور وزیراعلیٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  علیم خان سے بہتر ہے، عثمان بزدار  ہی وزیراعلیٰ رہیں۔

 

تفصیلات  کے مطابق وزیراعظم عمران خان پنجاب میں وزیراعلیٰ تبدیلی کیلئے تیار ہوگئے ہیں جس کے بعد  حکمران جماعت کے  تین سینئر وزراء نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی اور  وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے علیم خان کا نام تجویز کیا  تاہم ق لیگ کے دونوں سینئر رہنماؤں نے علیم خان کا نام بطور وزیراعلیٰ مسترد کردیا اورکہا کہ علیم خان سے بہتر ہے عثمان بزدار وزیراعلیٰ رہیں۔

 

دوسری جانب سیاسی گہما گہمی کے دوران آج چوہدری برادران بھی اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

 

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال میں سینئر قیادت سے آج پھر مشاورت کا فیصلہ کرلیا اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو وزیراعظم ہاؤس بلالیا ہے۔

جس میں پنجاب میں ناراض ارکان اسمبلی کی سرگرمیوں کے تناظر میں مشاورت ہوگی جبکہ اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانےکی حکمت عملی پرغور ہوگا۔

 

تبصرے بند ہیں.