پی آئی اے کا طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے روانہ

24

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا بوئنگ 777 طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 7787 نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے صبح 7 بج کر 23 منٹ پر پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کی جانب اڑان بھری اور یہ وارسا کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے وہاں لینڈ کرے گا۔ 
قومی ائیرلائن کے ترجمان کے مطابق یہ طیارہ وزارت خارجہ کی ہدایت پر روانہ کیا گیا ہے جو 300 سے زائد پاکستانی طلباءکو لے کر وطن واپس پہنچے گا اور اسلام آباد لینڈ کرے گا جہاں سے تمام طلباءاپنے اپنے گھروں کی راہ لیں گے۔ 
ترجمان نے مزید کہا کہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے حکومت پاکستان کی ہدایات پر مزید پروازیں بھی آپریٹ کی جائیں گی۔ 

تبصرے بند ہیں.