وزیراعظم کا ایک بار پھر سینئر پارٹی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ

122

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بار پھر سینئر پارٹی قیادت سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مشاورت کیلئے سینئر پارٹی قائدین کو آج وزیراعظم ہاؤس میں بلالیا ہے جن سے ملاقات کے دوران پنجاب میں ناراض پارٹی رہنماؤں کی سرگرمیوں کے تناظرمیں مشاورت ہو گی جبکہ اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس ہوا تھا جس کے بعد علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا تھا جبکہ اس کے علاوہ کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں، ہماری تیاری مکمل ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، جن کے مقدموں کو خطرہ ہے وہ لوٹی دولت کے ذریعے انقلاب نہیں لاسکتے، چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.