کورونا کے وار تھم گئے، مثبت کیسز کی شرح دو فیصد سے نیچے آگئی

7

 

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے وار تھم گئے ، مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر دو فیصد سے نیچے آگئی۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے مزید 603 مریض صحتیاب ہو گئے جس کے بعد ہ  کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 55 ہزار 765 ہو گئی۔ کورونا کی تازہ ترین صورتحال میں مثبت کیسز کی شرح میں بھی واضح کمی آئی ہے جو  کم ہو کر  ایک عشاریہ 29  فیصد  ہو گئی ہے۔

 

این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ روز  کورونا سے مزید 9 اموات ہوئیں جس کے بعد  اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 281 ہو گئی ۔جبکہ کورونا کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں مزید 29 ہزار 216ٹیسٹ کیے گئے جس میں378افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد  15 لاکھ 15 ہزار 392 ہو گئی۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار778مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.