پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ ، حکومت نے ڈی چوک بند کر دیا

16

اسلام آباد: ڈی چوک پر 126دن دھرنا دینے والے عمران خان کی حکومت نے پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کو ڈی چوک پر آنے سے روک دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ڈی چوک پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں اور خار دار تاریں لگا کر اسے بند کیا گیا ،رکاوٹوں کے آگے ڈی چوک کے گیٹس بھی بند کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی،شہری پارلیمنٹ ،سپریم کورٹ اور ریڈ زون میں قائم دوسرے سرکاری دفاتر کیلئے متبادل راستہ استعمال کر رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد کی جانب روا ںدواں ہیں۔پروگرام کے مطابق لانگ مارچ آج 8مارچ کو اسلام پہنچے گا۔جس کے بعد ڈی چوک پر بلاول بھٹو خطاب کرینگے۔

تبصرے بند ہیں.