وزیر اعظم بن کر شادی کرینگے یا شادی کر کے وزیر اعظم بنیں گے ؟بلاول نے بتا دیا 

33

لاہور:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا عوامی مارچ جو اس وقت اسلام آباد کے بالکل قریب پہنچ چکا ہے اور وزیر اعظم کیخلاف فائنل رائونڈ کھیلنے کیلئے اسلام آباد میں میدان سجنے والا ہے ایسے میں ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وزیر اعظم بن کر شادی کرینگے یا شادی کر کے وزیر اعظم بنیں گے ۔

 

پاکستان پیپلزپارٹی کا قافلہ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے ایسے میں ان کے بیانات نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا رکھی ہے ،جیسے جیسے بلاول بھٹو زرداری کا قافلہ اسلام آباد کے قریب پہنچتا جا رہا ہے ایک سے بڑھ ایک بڑی خبر سیاست کے میدان سے نکل کر سامنے آ رہی ہے ۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت خان صاحب کی باڈی لینگوئج اور لب و لہجہ ان کی مایوسی دکھا رہی ہے ،انہوں نے کہا اس وقت پاکستان کے عوام مشکل میں ہیں ان کیلئے جدو جہد کرنے کیلئے نکلے ہوئے ہیں ،پاکستان کے عوام کےسامنے تحریک انصاف ایکسپو ز ہو چکی ہے ،اب عوام اس تبدیلی سرکار کی بھی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں جس کیلئے ہم یہ سب جدو جہد کر رہے ہیں ۔

 

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا اس وقت ہمارا فوکس وزیر اعظم بننا نہیں فی الحال ہمارا مقصد اس سلیکٹڈ وزیر اعظم کو باہر نکالنا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.