حالات تیزی سے عمران خان کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں: چودھری پرویز الہٰی

51

 

لاہور : اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے حکومت پنجاب کے وزرا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآ گئی ہے۔  مسلم لیگ ق کی قیادت نے تحریک انصاف کو بڑے سیاسی فیصلے لینے کا مشورہ دے دیا۔

 

نیو نیوز کے مطابق پرویز الہٰی نے کہا کہ جو سیاسی حالات ہیں اس کا تقاضا ہے کہ آگے بڑھ کر حکومت پہلے فیصلہ لے لے ۔ جو پہلے فیصلہ لیتا ہے سیاست میں اس کو برتری حاصل ہوجاتی ہے۔

 

پرویز الہی  کا کہنا ہےکہ لمحہ بہ لمحہ صورت حال تبدیل ہورہی ہے اس صورتحال پر مشورہ بھی ہورہا ہے اور رابطے بھی ہورہے ہیں ۔حالات تیزی سے حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.