آنے والے دنوں میں عمران خان مزید گھبرائیں گے: شہباز شریف 

14

 

اسلام آباد : ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا  کہنا ہےکہ ‎تحریک عدم اعتماد عوام کا مطالبہ ہے، اپوزیشن عوام کے فیصلے پر عمل کررہی ہے ۔‎ملک کو معاشی دیوالیہ پن سے بچانے کے لئے تحریک عدم اعتماد ہی راستہ ہے ۔‎عمران نیازی کی خارجہ امور پر کنٹینر والی ناسمجھ گفتگو ریاست پاکستان کے لئے گھبرانے والی بات ہے۔

 

شہبازشریف کہتے ہیں ‎معیشت کی بحالی، عوام کو مہنگائی سے نجات اور ریلیف دینے کے لئے اس حکومت کو ہٹانا لازم ہے ۔‎وہ لینڈ مائینز صاف کرنا پڑیں گی جو موجودہ حکومت نے معیشت اور ملک کی بنیادوں میں بچھائی ہیں ۔‎مہنگائی عوام کی برداشت سے باہر ہے۔ وہ ظالم حکومت سے نجات چاہتے ہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ ‎مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے موجودہ حکومت سے نجات شرط اول ہے۔‎مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے، اس کی غلط پالیسیز اور فیصلے ہیں،شہبازشریف کا کہنا ہےکہ ‎ریاست اور عمران نیازی کی سمت باہم مخالف ہیں، یہ قومی مفادات کے لئے نیک شگون نہیں ۔‎عمران نیازی اپنی سیاست اورساکھ خراب کرچکے، پاکستان کی عالمی سیاست اورساکھ خراب نہ کریں ۔‎

 

شہباز شریف کہتے ہیں کہ ملک میں سیاست ڈبونے والا پاکستان کی عالمی سیاسی پوزیشن پر نہ بولے تو بہتر ہے ۔‎جوہری پاکستان کے وزیراعظم کی خارجہ امور پر غیرمحتاط گفتگو قومی مفادات کے لئے خطرناک ہے ۔‎قیادت کے غلط فیصلوں کی قیمت ممالک اور عوام کو ادا کرنا پڑتی ہے، احساس کریں ۔

 

شہبازشریف کا مزید کہنا ہےکہ ‎معیشت ، خارجہ وداخلہ امور، مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے بعد مزید تجربات سے پرہیز ہی پاکستان کے حق میں بہتر ہے ۔‎گالیاں تحریک عدم اعتماد کا راستہ نہیں روک سکتے۔  رویہ گھبراہٹ کا ثبوت ہے ۔‎آنے والے دنوں میں عمران نیازی مزید گھبرائیں ۔

تبصرے بند ہیں.