آرمی چیف کی سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کے انتقال پر تعزیت

12

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رفیق تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطاءفرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاءکرے۔ 
واضح رہے کہ سابق صدر مملکت رفیق تارڑ طویل علالت کے بعد پیر کے روز انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ سے متعلق اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءعطاءاللہ تارڑ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں رفیق تارڑ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ’میرے دادا جان محمد رفیق تارڑ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔‘ 

رفیق تارڑ 1997ءمیں سپریم کورٹ سے بطور جج ریٹائر ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور پھر اسی سال صدر مملکت کے عہدے پر فائز ہوئے۔ پرویز مشرف نے 1999ءمیں نواز شریف کی حکومت برطرف کی مگر رفیق تارڑ 2001ءتک صدر کے عہدے پر فائز رہے۔ 

تبصرے بند ہیں.