پاکستان میں کورونا وائرس مزید 7 افراد کی جان لے گیا

8

لاہور: پاکستان میں کورونا سے آج بھی 7 افراد جان سے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 272 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں کورونا سے متاثرہ 826 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

 

24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 37 ہزار 518 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 756 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق ، ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.01 فیصد رہی جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار 14 ہو گئی ۔

 

دوسری جانب ، وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں 10 کروڑ پاکستانی شہری ویکسین کی مکمل خوراک حاصل کر چکے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ویکسین کے اہل افراد کی ویکسی نیشن مکمل کرنے کے ہدف کے بہت قریب ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.