تحریک عدم اعتماد، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا 

11

 

اسلام آباد: وزیراعظم  عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال  اور بلدیاتی انتخابات پر مشاورت ہوگی۔

 

نیو نیوز کے مطابق کور کمیٹی وزیراعظم کے خلاف  اپوزیشن کی طرف سے مجوزہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق بھی مشاورت کرے گی۔کور کمیٹی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔وزیر اعظم نے اراکین کو بروقت اجلاس میں پہنچنے کی ہدایت کر دی۔

تبصرے بند ہیں.