نواز شریف اور مریم فوج کو برا بھلا کہتے ہیں ،شہباز شریف بوٹوں کی پالش شروع کردیتا ہے: عمران خان 

32

 

میلسی: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لیے قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم لائیں گے۔ دیکھتے ہیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ ہمارا ساتھ دیتی ہیں یا نہیں۔

 

میلسی میں جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لیے مزید 500 ارب خرچ کریں گے۔ کسانوں کے پاس جتنا پیسہ ہمارے دور میں آیا کسی دور میں نہیں آیا۔ جب کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا ملک ملا جب چوروں کا ٹولا ملک دیوالیہ نکال چکا تھا ۔ ہم نے اسے سنبھالا ۔ اس کے بعد کورونا آگیا ہم نے اس کو بھی سنبھالا لوگوں کو بھی اور معیشت کو بھی ۔ اس کے بعد مہنگائی نے آلیا۔ پوری دنیا میں مہنگائی آئی ہے ہماری کوشش ہے کہ آپ پر کم بوجھ ڈالیں۔

 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا ۔ اسی لیے ہم نے پٹرول کی قیمت 10 اور بجلی کی قیمت 5 روپے کم کی۔

 

انہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھے بھگوڑے لیڈر کو پیسہ واپس لے آیا تو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آدھی کردوں کا ۔ پیپلز پارٹی کے دور میں ہم سے زیادہ مہنگائی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اب تحریک عدم اعتماد کی بات کرنا چاہتا ہوں ۔ مجرم نمبرون نواز شریف ہے ۔ جھوٹ بول کر اداکاری کرکے ،رو دھوکر منتیں کرکے لندن چلا گیا۔ کبھی گیدڑ بھی لیڈر بن سکتا ہے۔ نواز شریف دو بار ملک سے بھاگا تھا پہلے مشرف دور میں بھاگا اب پھر بھاہر چلا گیا۔

 

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز فوج کو برا بھلا کہتے ہیں جبکہ شہباز شریف جو بھی بوٹ نظر آتا ہے پالش کرنا شروع کردیتا ہے۔ شہباز شریف جو مرضی کرلے اس کو جواب دینا پڑے گا۔ نوکروں کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آگیا۔

 

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ زرداری مسٹر ٹین پرسنٹ ہیں۔ بمبینو سینما کے ٹکٹ بلیک کرتا تھا ۔ ان کی چوریوں پر فلمیں بنیں۔ نواز شریف نے زرداری کو جیل میں ڈالا ۔ زرداری نے ملک کو لوٹا ہے۔

 

چوتھے نمبر پر فضلو ہیں میں ان کو کبھی مولانا نہیں کہوں گا لیکن جو ڈیزل کے پرمٹ کو بیچ کر پیسے بناتا ہے اس کو مولانا نہیں کہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن بلیک میل بھی کرتا ہے۔ فضلو مجھے یہ بتاؤ ان ڈاکوؤں کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی کیا ضرورت ہے۔

تبصرے بند ہیں.