وقت سے پہلے انتخابات پر شیخ رشید کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت

12

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وقت سے پہلے انتخابات کے معاملے پر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے۔ 
برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید احمد نے وقت سے پہلے انتخابات کے معاملے پر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت سے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔ 
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بات چیت ہونی چاہئے، حالات ہی ایسے ہیں کہ اتحادیوں کیساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بھی مذاکرات ہونے چاہئیں، یہ وقت مل بیٹھ کر بات کرنے سے مسائل حل کرنے کا ہے۔ 
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شیخ رشید احمد نے اس سے قبل بھی ایک پروگرام میں کہا تھا کہ 5 سال بعد ہونے والے انتخابات ایک سال یا 6 مہینے پہلے بھی ہو سکتے ہیں، اور اگر ایسا ہو جائے تو کون سی قیامت آ جائے گی، آئیں ہمارے ساتھ بات چیت کریں۔ 

تبصرے بند ہیں.