بلاول کے 5 دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے: فواد چوہدری

4

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا ‏فضل الرحمان کے 48 گھنٹے اور بلاول کے 5 دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری نے لکھا کہ میں بتا رہا ہوں کہ  آئندہ ہفتے میں اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جائے گی، اور ان کے تمام دعوؤں سے مکمل ہوا نکل جائے گی۔

فواد چوہدری نے مزید  بتایا کہ  وزیر اعظم پاکستان عمران خان اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے بعد اہم دورے کریں گے۔

 

خیال  رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں پیپلزپارٹی کے  لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم سے کہتے ہیں کہ 5روز کے اندر خود مستعفی ہوجائیں، اگر آپ خود مستعفی نہ ہوئے تو ہم اسلام آباد آکر آپ کا بندوبست کریں گے، عدم اعتماد لائیں گے اور آپ کو ہٹا کر رہیں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.