بلاول بھٹو زرداری لاہور میں چن ہاؤس پہنچ گئے

62

 

لاہور:  پیپلز پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، سینئر رہنما اعتزاز احسن،  قمر زمان قائرہ بھی لاہور میں ندیم افضل  چن کی رہائش گاہ پر  پہنچ گئے.

 

ندیم افضل چن اور بلاول بھٹو زرداری مشترکہ پریس کانفرنس  بھی کریں گے جس میں ندیم افضل چن پی ٹی آئی چھوڑ کر دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

 

واضح رہے کہ  گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ   وزیر اعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن کے پیپلز پارٹی سے معاملات طے ہوگئے اور انہوں نے دوبارہ پی پی جوائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان آج بلاول بھٹو سے ملاقات میں کرنے جا رہے ہیں جس کے بعد  ندیم افضل چن پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کنٹینر پر سوار ہوجائیں گے۔

 

یاد رہے کہ ندیم افضل چن کچھ عرصہ قبل حکومتی عہدوں سے الگ ہو گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی بھی خواہش تھی کہ ندیم افضل چن ان کی جماعت میں شمولیت اختیار کریں ۔ ندیم افضل چن نے تمام صورتحال کو جائزہ لینے کے بعد واپس پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.