سعودی عرب میں مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی پابندی ختم

32

ریاض: سعودی عرب نے بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ اختیار کرنے کی شرط ختم کر دی ہے جس کا اطلاق آج سے ہو گا۔ 
عرب میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی آنے کے بعد سعودی عرب نے حرمین شریفین سمیت دیگر مساجد میں سماجی فاصلوں سمیت متعدد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے البتہ عوامی مقامات پر ماسک پہننا اب بھی لازمی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔ 
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے بھی پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے جبکہ شہریوں کیلئے گھر سے نکلتے وقت ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رہنے کی پابندی بھی ہٹا دی گئی ہے۔ 
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ امور صحت کے نگران اداروں کی سفارشات کی روشنی میں متعدد احتیاطی تدابیر میں نرمی کی جا رہی ہے۔ کھلے مقامات پر ماسک کی پابندی ختم کر دی گئی ہے جبکہ بند مقامات پر ماسک استعمال کیا جائے گا۔ 
مملکت میں آنے والے مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے تاہم کسی بھی نوعیت کے وزٹ ویزے پر آنے والوں کیلئے میڈیکل انشورنس حاصل کرنا لازمی ہوگا جس میں کورونا کے علاج کی مکمل سہولت فراہم کی گئی ہو۔ 

تبصرے بند ہیں.