امریکی شہری کے غیر معمولی ہاتھوں نے سب کو حیران کر دیا

96

 

واشنگٹن: امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہری کے غیر معمولی بڑے ہاتھوں نے انٹرنیٹ پر سب کو حیران کر دیا۔

 

امریکی میڈیا  کی رپورٹ کے مطابق جیف ڈبے نامی امریکی شہری  پیشے کے لحاظ سے ایک ’آرم ریسلر‘ ہیں اور  فلوریڈا میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف آرم ریسلنگ کے گرینڈ ماسٹر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔وہ اپنے ہر ہاتھ میں باسکٹ بال پکڑ سکتے ہیں، جبکہ ان کی شادی کی انگوٹھی کی گولائی  تقریباً پانچ انچ تھی۔

48 سالہ ڈیبے نے کہا کہ اس نے پہلا آرم ریسلنگ ٹائٹل جیتنے کے بعد اپنے لیے ’پوپائے‘ کے نک نیم کا انتخاب کیا.

سوشل میڈیا صارفین  جیف ڈیبے کا کارٹون کردار ’ریک اٹ ریلف‘ سے موازنہ کرتے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق مینیسوٹا یونیورسٹی نے جیف ڈیبے کے دیو قامت  ہاتھوں کے ٹیسٹ کروائے تھے لیکن ان میں کوئی غیر معمولی بات نہیں پائی گئی۔

 

تبصرے بند ہیں.