شادی ہو گئی؟ بالآخر سلمان خان بھی میدان میں آگئے

891

 

ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان شادی سے متعلق  ایک   سوال کیساتھ میدان میں آگئے ہیں۔

 

سلمان خان نے سماجی سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر  اپنی ایک ماضی کی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ خود سے شادی سے متعلق سوال پوچھتے نظر آرہے ہیں۔

 

فلم میں سلمان خان نے پریم نامی کردار نبھایا تھا اور ویڈیو میں وہی کردار موجودہ سلمان خان سے سوال کرتا  ہے کہ ’اور شادی‘؟ جس پر  دبنگ خان نے جواب دیا کہ ’ہوگئی‘ تو یہ سُن کر پریم چونک اٹھا اور حیرانگی سے پھر پوچھا ہوگئی؟، جس پر سلمان خان خاموش رہے۔


واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار نے ویڈیو کے کیپشن میں لفظ ’ایڈ‘ بھی لکھا ہے یعنی ویڈیو کا تعلق کسی اشتہار سے ہے تاہم  مذکورہ اشتہار کی مکمل تفصیلات  تاحال سامنے نہیں آئی ہیں لیکن نہ ہی ویڈیو کا مقصد سمجھ آسکا ہے  اور سلمان خان کے ویڈیو شئیر کرنے کے پیچھے چھپی کہانی بھی ابھی واضح نہیں ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا  نے سلمان خان سے خفیہ  شادی کی خبروں پر خاموشی توڑی تھی اور تصاویر کو ایڈٹ شدہ قرار دیا تھا۔

اداکارہ نے انٹرنیٹ پر پھیلائی گئی تصویر کی پوسٹ پر  کمنٹ کیا  اور لکھا کہ ’ آپ لوگ اتنے بے وقوف ہیں کہ اصل اور ایڈٹ شدہ تصویر میں فرق نہیں کر سکتے؟‘

تبصرے بند ہیں.