ویمنز ورلڈکپ، بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف 

14

ماؤنٹ منگنوئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈکپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 
بے اوول ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے جا رہے میچ میں انڈین ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔ پوجا واستراکار 67 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سمرتی مندھانا 52، دپتی شرما 40 اور سنیہ رانا 53 رنز بنا سکیں۔ 
پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو سب سے کامیاب باؤلر رہیں جنہوں نے 10 اوورز میں 36 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ندا ڈار نے 10 اوورز میں 45 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاطمہ ثناء، انعم امین اور ڈیانا بیگ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

تبصرے بند ہیں.